مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے آج صبح برکہ ریشا کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر گائیڈڈ میزائل داغے جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
لبنان کی حزب اللہ نے ایک اور بیان میں اس بات پر زور دیا کہ دشمن فوج کی برکہ ریشا بیس کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔
اسی اثناء، عبرانی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں لبنان کے ساتھ مشترکہ سرحد کے قریب واقع زرعی علاقے میں خطرے کا سائرن بجنے کی اطلاع دی۔
صیہونی سرکاری ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹوں میں اعتراف کیا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ ہمیشہ اپنے میزائل حملوں میں استعمال ہونے والے نت نئے گولہ بارود سے سرپرائز دیتی ہے اور مقبوضہ علاقوں کے شمال میں ایک بھی دن یا رات ایسی نہیں گزری جس میں کوئی دھماکہ نہ ہوا ہو۔ ان علاقوں میں زندگی نہایت اجیرن ہو چکی ہے۔
صہیونی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ نے کریات شمعون اور اس کے اطراف میں کم از کم 10 راکٹ فائر کیے ہیں۔
صیہونی سرکاری چینل 13 پر مقبوضہ علاقوں کے امور خارجہ کے نامہ نگار نے گزشتہ روز شمالی علاقوں میں رہنے والے آباد کاروں میں بے چینی میں اضافے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ وہ دو ماہ سے زائد عرصے سے اپنے گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔ اس صہیونی صحافی نے زور دے کر کہا کہ آبادکاروں نے اعلان کیا ہے کہ اگر حزب اللہ کو مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں سے ہٹانے کے لیے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن نہیں کیا گیا تو وہ اپنے گھروں کو واپس نہیں جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ